صافتی تنظیموں اور میڈیا نمائندوں کا نیک تمناؤں کا اظہار
اسٹاف رپورٹر نازیہ علی کو سی ای او فیض ٹی وی اور ایڈیٹر روزنامہ فیض عوام مقرر ہونے پر میڈیا سمیت مختلف سیاسی ,سماجی اہم رہنماؤں اور کاروباری و عسکری شخصیات کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی جس میں پاکستان پیپلز پارٹی , ایم کیو ایم پاکستان , پاکستان مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے اراکین شامل ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار رکن قومی اسمبلی و رہنما ایم کیو ایم پاکستان ،مرزا اختیار بیگ رکن قومی اسمبلی پاکستان پیپلز پارٹی، خواجہ اظہار الحسن رکن قومی اسمبلی ایم کیو ایم پاکستان , ڈاکٹر نکہت شکیل رکن قومی اسمبلی (ایم کیو ایم پاکستان) , ہالار منظور وسان (رکن صوبائی اسمبلی پاکستان پیپلز پارٹی) , مسرت جبیں رکن صوبائی اسمبلی ایم کیو ایم پاکستان) , مرزا اشتیاق بیگ معروف بزنس مین و رہنما پاکستان مسلم لیگ ن ،ترجمان سندھ حکومت نادر گبول رہنما پاکستان پیپلز پارٹی , مسرت نیازی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین (کراچی ڈویژن) , شہزاد قریشی سابق رکن صوبائی اسمبلی پی ٹی آئی , برگیڈیئر (ر)کرار حسین ، میجر (ر)فواد صدیقی, چیئرمین ہم ہیں فاؤنڈیشن عماد الدین نظامی , معروف سماجی شخصیت عالیہ صارم برنی , پاکستان میڈیا کونسل , پاکستان فیڈرل کونسل آف کالمسٹ , کراچی پریس کلب , آرٹس ویلفیئر نے مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔صحافی تنظیموں نے کہا ہے کہ نازیہ علی کی کامیابی اور انکا صحافتی کریئر خواتین کیلئے اعلی مثال ہے۔ نازیہ علی گزشتہ بیس سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور مختلف ٹی وی چینلز اور اخبارات سے وابستہ رہنے کے بعد نازیہ علی نے گزشتہ پانچ سال سے زائد عرصہ فیض ٹی وی نیٹ ورک پر بطور سی او او (چیف آپریٹنگ آفیسر) فرائض بخوبی سر انجام دیئے انکی اعلی کارکردگی کے باعث جنوری 2026 میں نازیہ علی فیض ٹی وی نیٹ ورک کی سی ای او (چیف ایگزیکٹو آفیسر ) اور ایڈیٹر روزنامہ فیض عوام اخبار کراچی مقرر ہوئی ہیں جو کہ ان کے صحافتی کریئر کا نیا سنگ میل ہے۔نازیہ علی صحافت اور میڈیا سے تعلق رکھنے والی خواتین کے ساتھ ساتھ ان تمام خواتین کیلئے اعلی مثال ہیں جو ہمت اور حوصلے کے ساتھ خود مختار زندگی گزارتی ہیں۔ اپنے قلم اور ٹی وی پروگرامز کے ذریعے مظلوموں کیلئے آواز اٹھاتی رہی ہیں اور حق و سچ کے ساتھ کھڑی رہتی ہیں صحافتی حلقوں نے اس امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نازیہ علی صحافتی میدان میں اپنے قلم کی مضبوطی سے اس معاشرے میں تبدیلی کاسبب بننے کے ساتھ خلق کی بھرپور آواز بھی بنیں گی۔





