Skip to main content

ماں بیٹی کی ہلاکت کے بعد وزیر اطلاعات پنجاب کے خلاف مقدمے کی درخواست دائر

کورٹ رپورٹر
ماں بیٹی کی مین ہول میں گر کر ہلاکت کے معاملے پر صوبائی وزیر اطلاعات کے خلاف مقدمے کی درخواست دائر کردی گئی۔
ذرائع مطابق لاہور ہائیکورٹ میں بھاٹی گیٹ کے قریب ماں اور بیٹی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعے کے حوالے سے وزیر اطلاعات پنجاب پر مقدمہ درج کرنے، وقوعہ کی چھان بین اور ملوث افسران کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
عدالت عالیہ میں دائر درخواست میں پنجاب حکومت، لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) سمیت دیگر متعلقہ اداروں اور فریقین کو شامل کیا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انتہائی گنجان آباد علاقے میں مین ہول کو کھلا چھوڑ کر سنگین غفلت کا مظاہرہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ماں اور بیٹی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔