ٹرمپ انتظامیہ کا ویزہ فیصلہ عدالت میں چیلنج، پاکستان سمیت 75 ممالک متاثر

ویب ڈیسک
ٹرمپ انتظامیہ کے پاکستان سمیت 75 ممالک کے لیے امیگرنٹ ویزوں کی پروسیسنگ معطل کرنے کے فیصلے کو امریکی عدالت میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔
شہری حقوق کی تنظیموں کے ایک گروپ نے نیویارک کی ایک وفاقی عدالت میں امریکی محکمہ خارجہ کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔
درخواست گزاروں کا مؤقف ہے کہ یہ پالیسی امریکا کے امیگریشن قانون کی دہائیوں پر محیط مستحکم بنیاد کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے۔
مقدمے میں عدالت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی ویزہ پالیسی کو فوری طور پر روکا جائے اور اس فیصلے کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔ امیگرنٹ ویزوں کی پروسیسنگ معطل کرنے کا فیصلہ 21 جنوری سے نافذ العمل ہے۔
جن ممالک کے شہری اس فیصلے سے متاثر ہوئے ہیں ان میں پاکستان کے علاوہ افغانستان، البانیہ، اور دیگر ممالک شامل ہیں۔