Skip to main content

متنازع یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا نے کھٹکھٹا یا اسلام آباد ہائی کورٹ کا دروازہ

کورٹ رپورٹر
متنازع یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا ہے۔
رجب بٹ اور ندیم نانی والا سائبر کرائم سمیت مختلف مقدمات میں نامزد ہیں اور ان پر بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی عائد ہے۔ دونوں سوشل میڈیا شخصیات نے عدالت میں الگ الگ درخواستیں دائر کی ہیں جن میں بیرونِ ملک سفر پر عائد رکاوٹ ختم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
عدالتی دستاویزات کے مطابق یہ درخواستیں بیرسٹر راجہ قدیر جنجوعہ اور احد کھوکھر کے توسط سے جمع کرائی گئی ہیں۔ درخواست گزاروں کا مؤقف ہے کہ انہیں بلا جواز سفری پابندی کی فہرست میں شامل کیا گیا، جس کے باعث ان کی پیشہ ورانہ سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔
درخواستوں میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)، سیکریٹری داخلہ اور دیگر متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے، جبکہ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ فوری طور پر ان کے نام سفری پابندی کی فہرست سے خارج کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔