اسٹاف رپورٹر
لاہور میں بسنت منانے کے لیے کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں سے بڑی تعداد میں لوگ پہنچ گئے، جس کے باعث فضائی سفر اور دیگر انتظامات پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کراچی، دبئی، شارجہ اور قطر سے لاہور آنے والی تقریباً تمام پروازیں فل ہو چکی ہیں، جبکہ کراچی سے لاہور آنے والی پی آئی اے سمیت مختلف ایئرلائنز کی پروازیں اوور لوڈ ہو گئیں۔ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کی بیشتر پروازیں پہلے ہی مکمل طور پر بک ہیں۔
ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ بسنت کے باعث کراچی سے لاہور آنے کے فضائی کرایوں میں 5 سے 10 ہزار روپے تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس پر مسافروں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔





