میئر کراچی نے گل پلازہ متاثرین کے لیے رمضان میں 1200 اسٹالز فراہم کرنے کا اعلان کر دیا

اسٹاف رپورٹر
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کے ایم سی حکام کو بحالی منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق میئر کراچی نے گل پلازہ کی تعمیر سے قبل دکانداروں کو ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت رمضان المبارک میں گل پلازہ کے متاثرین کو بلا کسی معاوض 1200 اسٹالز لگاکر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ ویڈ زون میں قائم پولو گراونڈ میں اسٹال لگانے کی اجازت دیں۔ مرتضیٰ وہاب نے گل پلازہ کے دکانداروں اور انتظامیہ سے افسران کو رابطہ کرنے کا حکم دیا ہے۔
میئر کراچی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی، سندھ حکومت اور کے ایم سی سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔ رمضان المبارک تاجروں کا سیزن ہوتا ہے انکی ہر ممکن مدد کرینگے۔