Skip to main content

نوشہروفیروز کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کا دورانیہ 10 سیکنڈ سے زائد بتایا جا رہا ہے۔ اچانک جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔

ذرائع کے مطابق خانواہن، کنڈیارو، ہالانی اور محراب پور سمیت دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے واضح طور پر محسوس کیے گئے۔

تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم شہریوں میں شدید خوف پایا جا رہا ہے