کراچی میں دھند چھانے کی توقع، حدِ نگاہ متاثر ہونے کا امکان

کراچی: محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شہر میں ہفتہ اور اتوار کے دوران فضاؤں پر دھند چھانے کا امکان ہے جس کے باعث صبح کے اوقات میں حدِ نگاہ متاثر ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق دھند کے باعث شہریوں خصوصاً موٹر سائیکل اور گاڑی چلانے والوں کو احتیاط برتنے کی ضرورت ہوگی۔

پیش گوئی کے مطابق آئندہ تین روز کے دوران شہر میں مجموعی طور پر موسم خشک اور زیادہ تر دھوپ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری اضافے کے بعد 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہو سکتا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ صبح کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ڈرائیونگ کے دوران فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں۔

مزید خبریں کے لیے ڈیلی فیض اعوام ڈاٹ کام پر جڑے رہیں۔