مدینہ منورہ: نامور پاکستانی اداکار Bilal Abbas Khan کی مدینہ منورہ میں خفیہ ویڈیو بنانے پر مداحوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
بلال عباس خان پاکستان کے باصلاحیت اور ورسٹائل اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں، جنہیں ڈراموں ’پیار کے صدقے‘، ’من جوگی‘، ’چیخ‘ اور ’عشق مرشد‘ سے خاص شہرت حاصل ہوئی۔ ان دنوں مداح انہیں ڈرامہ سیریل ’میری زندگی ہے تو‘ میں بے حد پسند کر رہے ہیں جس میں ان کے مدمقابل ہانیہ عامر مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق حال ہی میں بلال عباس خان کو مدینہ منورہ میں دیکھا گیا جہاں وہ قرآنِ پاک کی تلاوت اور عبادت میں مصروف تھے۔ مسجدِ نبوی ﷺ میں گزارے گئے ان روحانی لمحات کی ایک ویڈیو کسی سوشل میڈیا صارف نے بغیر اجازت ریکارڈ کر کے شیئر کر دی، جس پر مداحوں نے سخت ردعمل دیا۔
یاد رہے کہ اپریل 2024 میں بھی عمرہ کی ادائیگی کے دوران مکہ مکرمہ میں ان کی خفیہ ویڈیوز سامنے آئی تھیں، جس پر بھی مداحوں نے نجی زندگی میں مداخلت پر اعتراض اٹھایا تھا۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ سیلیبریٹیز بھی انسان ہوتے ہیں اور ان کی ذاتی و روحانی لمحات میں پرائیویسی کا احترام کیا جانا چاہیے۔ ایک مداح نے لکھا، “ہر لمحہ کیمرے میں قید کر کے آن لائن پوسٹ کرنا ضروری نہیں، خاص طور پر عبادت کے دوران۔”

ایک اور صارف نے ویڈیو بنانے والے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا، “وہ ایک اداکار ہیں، آپ کی ملکیت نہیں۔ خدارا ان کی نجی زندگی کا احترام کریں۔” جبکہ ایک تبصرے میں کہا گیا کہ کسی کی ذاتی سفر کے دوران بغیر اجازت ویڈیو بنانا ایک سنگین اخلاقی خلاف ورزی ہے۔
مزید خبریں کے لیے ڈیلی فیض اعوام ڈاٹ کام پر جڑے رہیں۔





