اسلام آباد: Competition Commission of Pakistan نے Bestway Automotive کو Al-Haj Automotive کے مجوزہ حصول کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد بیسٹ وے آٹوموٹیو نے آٹوموبائل شعبے میں باضابطہ طور پر قدم رکھ دیا ہے۔
کمیشن کے مطابق فیز ون جائزہ مکمل ہونے کے بعد کمپیٹیشن ایکٹ 2010 کے تحت اس مرجر کی اجازت دی گئی۔ جائزے کے دوران کسی قسم کے مسابقتی خدشات سامنے نہیں آئے۔
سی سی پی کا کہنا ہے کہ مجوزہ ٹرانزیکشن سے مارکیٹ میں ارتکاز میں اضافہ نہیں ہوگا اور نہ ہی مسابقت میں کمی یا کسی فریق کی غالب حیثیت قائم ہوگی۔
کمیشن کے مطابق آٹو سیکٹر میں یہ نئی سرمایہ کاری نہ صرف مسابقت کو فروغ دے گی بلکہ مقامی سطح پر گاڑیوں کی اسمبلنگ میں اضافے کا باعث بھی بنے گی۔
ماہرین کے مطابق گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران استعمال شدہ اور نئی گاڑیوں کی مانگ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث آٹوموبائل شعبہ دوبارہ سرگرم ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔
مزید خبریں کے لیے ڈیلی فیض اعوام ڈاٹ کام پر جڑے رہیں۔





