ایران پر امریکی اسرائیلی حملہ، لبنان کا بھی بیان سامنے آگیا

بیروت: ایران پر مبینہ امریکی و اسرائیلی حملوں کے بعد لبنان کی قیادت کا بھی ردعمل سامنے آ گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنان کے وزیراعظم Nawaf Salam نے حزب اللہ کو مخاطب کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ لبنان کو کسی بھی مہم جوئی میں گھسیٹنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

نواف سلام نے کہا کہ لبنان کی قومی سلامتی اور اتحاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اور حکومت ملک کو کسی نئی کشیدگی یا جنگی صورتحال سے دور رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں لبنان کا یہ بیان اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ ماضی میں علاقائی تنازعات کے اثرات لبنان تک بھی پہنچتے رہے ہیں۔

لبنان کی حکومت نے داخلی استحکام اور علاقائی امن کو ترجیح دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

مزید خبریں کے لیے ڈیلی فیض اعوام ڈاٹ کام پر جڑے رہیں۔