خیبر پختونخوا میں لائیو اسٹاک منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا افتتاح

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا Sohail Afridi نے لائیو اسٹاک منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم (LMIS) کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ لائیو اسٹاک دیہی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور اسے جدید ڈیجیٹل نظام سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جدید نظام کسانوں کو براہ راست فائدہ پہنچانے اور انہیں بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

وزیراعلیٰ کے مطابق ایل ایم آئی ایس سے لائیو اسٹاک سروس ڈیلیوری میں شفافیت، جوابدہی اور بہتر گورننس یقینی بنائی جائے گی، جبکہ یہ نظام شعبے میں اصلاحات کے نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا۔

📌 نظام کی اہم خصوصیات

  • ٹول فری لائیو اسٹاک ہیلپ لائن کا قیام
  • کسانوں کو ماہرین سے براہ راست رہنمائی کی سہولت
  • ویکسینیشن، علاج اور افزائش نسل کی سروسز کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ
  • ویٹرنری اسپتال، موبائل کلینکس اور فیلڈ اسٹاف کو ایک مرکزی پلیٹ فارم پر لانا
  • پہلی بار جیو ٹیگڈ فارمر اور لائیو اسٹاک ڈیٹا بیس کی تیاری
  • نسل، عمر اور جنس پر مبنی مکمل ریکارڈ
  • ادویات اور ویکسین کی خریداری کی ڈیجیٹل نگرانی
  • جانوروں کی شناخت کے لیے QR کوڈ سسٹم
  • بیماریوں کی نشاندہی کے لیے ریئل ٹائم مانیٹرنگ

حکام کے مطابق یہ اقدام دیہی معیشت کو مضبوط بنانے اور لائیو اسٹاک سیکٹر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے