لاہور: شہر میں نجی جوتوں کی دکان پر خاتون کو ہراساں کرنے والے شاپ منیجر کو گرفتار کر لیا گیا۔
متاثرہ خاتون نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کر کے Punjab Safe Cities Authority میں قائم ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔
خاتون کے مطابق ملزم نے انہیں نامناسب انداز میں پکڑا اور اس سے قبل بھی نازیبا پیغامات بھیجتا رہا۔ سیف سٹی کی خاتون افسر نے ویڈیو کال کے ذریعے متاثرہ خاتون سے رابطہ کیا اور مکمل تحفظ کی یقین دہانی کروائی۔
ترجمان سیف سٹی کا کہنا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے۔
📞 حکام نے خواتین سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ہراسانی یا ناخوشگوار صورتحال میں فوری طور پر 15 پر کال کریں۔





