راولپنڈی: جائیداد اور رقم کے لیے شوہر کو قتل کرنے والی خاتون ساتھی سمیت گرفتار

راولپنڈی: جائیداد اور رقم کے حصول کے لیے اپنے شوہر کو قتل کرنے والی خاتون کو اس کے ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ صدر بیرونی نے کارروائی کرتے ہوئے اندھے قتل کا سراغ لگایا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت مقتول کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔

واقعے کا مقدمہ رواں ماہ درج کیا گیا تھا، جس کے بعد تفتیش کا دائرہ کار بڑھایا گیا۔ دورانِ تفتیش مقتول کی اہلیہ کو شامل کیا گیا، جہاں اس نے مبینہ طور پر اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر جائیداد اور رقم کے لیے شوہر کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔

ایس پی صدر Anam Sher کے مطابق گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا تاکہ انہیں قانون کے مطابق سزا دلائی جا سکے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش جاری ہے۔