کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق:
- اسلحہ کی نمائش اور استعمال پر پابندی
- موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر مکمل پابندی
- کالے شیشوں والی اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے استعمال پر پابندی
- پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماعات پر مکمل پابندی
- عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے، ماسک، مفلر یا کسی بھی ایسے ذریعے کے استعمال پر پابندی جس سے شناخت میں رکاوٹ ہو
محکمہ داخلہ کے مطابق دفعہ 144 کا اطلاق یکم مارچ 2026 سے ایک ماہ کے لیے پورے صوبے میں ہوگا۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے کیے گئے ہیں۔
مزید تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور اہم اپڈیٹس کے لیے ڈیلی فیض اعوام ڈاٹ کام کے ساتھ جڑے رہیں۔
باخبر رہیں، آگے رہیں۔





