اسلام آباد: احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ریڈ زون جانے والے تمام اہم راستوں پر کنٹینرز لگا کر آمد و رفت بند کر دی گئی ہے، جبکہ رینجرز کے دستے داخلی و خارجی راستوں پر گشت کر رہے ہیں۔
شہر کے داخلی مقامات پر چیکنگ کا عمل مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ مختلف ناکوں پر شہریوں کے شناختی کارڈز کی جانچ اور گاڑیوں کی مکمل تلاشی لی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران بھی ریڈ زون میں موجود ہیں اور سیکیورٹی صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔
مزید تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور اہم اپڈیٹس کے لیے ڈیلی فیض اعوام ڈاٹ کام کے ساتھ جڑے رہیں۔
باخبر رہیں، آگے رہیں۔





