اسلام آباد: سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد میں قائم United States Embassy Islamabad اور پاکستان بھر میں امریکی قونصل خانوں کی سروسز عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سفارت خانے کے علاوہ US Consulate General Karachi، US Consulate General Lahore اور US Consulate General Peshawar میں ویزا اپائنٹمنٹس اور امریکی شہریوں کے لیے پاسپورٹ سمیت تمام معمول کی خدمات معطل کر دی گئی ہیں۔
یہ بندش 2 مارچ 2026 کے لیے نافذ کی گئی ہے، جبکہ نئے شیڈول کے بارے میں بعد میں آگاہ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق سروسز کی معطلی کا مقصد سفارتی عملے اور آنے والے افراد کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ حالیہ کشیدہ صورتحال کے بعد مختلف شہروں میں امریکی سرکاری دفاتر کے باہر احتجاج اور جھڑپوں کی اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں۔
تاہم حکام کے مطابق ہنگامی نوعیت کے کیسز میں محدود بنیادوں پر ضروری خدمات فراہم کی جا سکتی ہیں۔
مزید تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور اہم اپڈیٹس کے لیے ڈیلی فیض اعوام ڈاٹ کام کے ساتھ جڑے رہیں۔
باخبر رہیں، آگے رہیں





