تمام اہم راستے بند کر دیے گئے ہیں۔
ایکسپریس نیوزUS Consulate General Karachiٹینر لگا کر راستہ بند
- پی آئی ڈی سی سے ضیا الدین روڈ سی ایم ہاؤس جانے والی سڑک سیل
- ٹاور سے مائی کلاچی جانے والا روڈ بند
- بوٹ بیسن سے مائی کلاچی جانے والی سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کر کے آمد و رفت معطل
ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ احتجاج کے پیش نظر سیکیورٹی خدشات کے باعث یہ اقدامات کیے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں شہر کی مرکزی شاہراہ شارع فیصل پر ایف ٹی سی کے قریب عام ٹریفک کے لیے راستہ بند کر دیا گیا ہے۔ ایف ٹی سی سے میٹروپول جانے والی سڑک پر بھی رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں۔
ٹریفک پولیس کے مطابق گزشتہ روز سے ہی شارع فیصل ایف ٹی سی کے قریب سڑک بند ہے اور آنے والے ٹریفک کو گورا قبرستان سے یوٹرن کرا کے صدر کی جانب موڑا جا رہا ہے۔
شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور اہم اپڈیٹس کے لیے ڈیلی فیض اعوام ڈاٹ کام کے ساتھ جڑے رہیں۔
باخبر رہیں، آگے رہیں۔





