ویٹیکن سٹی: مسیحیوں کے روحانی پیشوا Pope Leo نے کیتھولک پادریوں کو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے خطبات تحریر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
شکاگو میں پیدا ہونے والے پوپ، جو امریکا سے تعلق رکھنے والے پہلے مسیحی پیشوا ہیں، نے پادریوں پر زور دیا کہ وہ خطبات کی تیاری میں اپنی سوچ اور فہم کو استعمال کریں۔
یہ ریمارکس 19 فروری کو Diocese of Rome کے علما کے ساتھ ایک بند کمرہ اجلاس کے دوران دیے گئے۔ اجلاس کی تفصیلات اگلے روز سامنے آئیں اور انہیں Vatican News میں رپورٹ کیا گیا۔
اجلاس کے دوران پوپ کا کہنا تھا کہ وعظ کرنا دراصل ایمان کو دوسروں تک پہنچانے کا عمل ہے، اور مصنوعی ذہانت کبھی بھی ایمان کی حقیقی روح کو منتقل نہیں کر سکتی۔
انہوں نے پادریوں کو تلقین کی کہ وہ ٹیکنالوجی پر انحصار کرنے کے بجائے اپنے روحانی تجربے اور ذاتی مطالعے سے رہنمائی حاصل کریں۔
مزید تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور اہم اپڈیٹس کے لیے ڈیلی فیض اعوام ڈاٹ کام کے ساتھ جڑے رہیں۔
باخبر رہیں، آگے رہیں۔





