اسلام آباد: پاکستان کے مختلف نجی ٹی وی چینلز سائبر حملوں کا نشانہ بن گئے، جس کے باعث بڑے نشریاتی اداروں کی ٹرانسمیشن متاثر ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملک کی متعدد ویب سائٹس بھی سائبر حملوں کی زد میں آئی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دشمن ملک کی جانب سے ٹی وی چینلز اور ویب پلیٹ فارمز کو نشانہ بنایا گیا۔
حملوں کے بعد National Computer Emergency Response Team Pakistan حرکت میں آگئی ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
ذرائع نیشنل سرٹ کے مطابق دو سے تین آئی ایس پیز کی اسٹریمنگ سروسز بھی ہیک ہوئیں، جس سے نشریات اور آن لائن ٹرانسمیشن میں خلل پڑا۔
متعلقہ ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور سیکیورٹی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
مزید تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور اہم اپڈیٹس کے لیے ڈیلی فیض اعوام ڈاٹ کام کے ساتھ جڑے رہیں۔
باخبر رہیں، آگے رہیں۔





