امریکی مصنوعی ذہانت کمپنی Anthropic نے اعلان کیا ہے کہ اس کے اے آئی چیٹ بوٹ Claude کو پیر کی صبح پیش آنے والی تکنیکی خرابی کے بعد مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق کچھ صارفین کو سروس تک رسائی میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم تکنیکی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مسئلے کی نشاندہی کی اور اسے حل کر دیا۔
اینٹھروپک کا کہنا ہے کہ خرابی عارضی نوعیت کی تھی اور اب چیٹ بوٹ معمول کے مطابق کام کر رہا ہے۔ کمپنی نے صارفین کو پیش آنے والی تکلیف پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔
یاد رہے کہ اے آئی چیٹ بوٹس اور کلاؤڈ بیسڈ سروسز میں کبھی کبھار تکنیکی مسائل سامنے آتے رہتے ہیں، جنہیں عموماً تیزی سے حل کر لیا جاتا ہے۔
مزید تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور اہم اپڈیٹس کے لیے ڈیلی فیض اعوام ڈاٹ کام کے ساتھ جڑے رہیں۔
باخبر رہیں، آگے رہیں۔




