کوہستان مالیاتی اسکینڈل: ایک اور ملزم کی پلی بارگین کی درخواست

پشاور: کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار ایک اور ملزم نے پلی بارگین کی درخواست دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار ملزم جبران ملک نے احتساب عدالت نمبر 3 میں پلی بارگین کی درخواست جمع کرائی ہے۔

احتساب جج محمد ظفر نے درخواست مزید کارروائی کے لیے National Accountability Bureau خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر جنرل کو ارسال کر دی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزم اس وقت نیب کی حراست میں ہے اور اس کے اکاؤنٹ میں 49.125 ملین روپے کی ٹرانزیکشن کا الزام ہے۔ ملزم نے بغیر کسی دباؤ کے نیب کے ساتھ پلی بارگین کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے اور تین اقساط میں رقم ادا کرنے کی استدعا کی ہے۔

درخواست میں عدالت سے اپیل کی گئی ہے کہ تفتیشی افسر کو درخواست پر عملدرآمد کے احکامات دیے جائیں اور متعلقہ نیب حکام کو نیب آرڈیننس کے تحت کارروائی کی ہدایت کی جائے۔

عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد درخواست مزید کارروائی کے لیے ڈی جی نیب خیبر پختونخوا کو بھجوا دی ہے۔

مزید تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور اہم اپڈیٹس کے لیے ڈیلی فیض اعوام ڈاٹ کام کے ساتھ جڑے رہیں۔
باخبر رہیں، آگے رہیں۔