بانی پی ٹی آئی کو شفا اسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری

اسلام آباد: Islamabad High Court نے بانی پی ٹی آئی کو علاج کے لیے Shifa International Hospital منتقل کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس خادم حسین سومرو نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ درخواست پر سماعت کی۔ اس موقع پر لطیف کھوسہ، سلمان اکرم راجہ اور دیگر وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔

لطیف کھوسہ نے عدالت سے استدعا کی کہ اسپتال منتقلی کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کی جائے۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیے کہ پیپر بک تیار ہونے میں دو سے تین دن لگ سکتے ہیں، تاہم اسپتال منتقلی کی درخواست پر ریاست کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ مرکزی اپیل آئندہ ہفتے مقرر کی جائے گی اور وکلا کو ہدایت کی کہ اگلی سماعت پر مکمل تیاری کے ساتھ پیش ہوں۔

مزید برآں عدالت نے توشہ خانہ فوجداری کیس کو 10 مارچ کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

مزید تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور اہم اپڈیٹس کے لیے ڈیلی فیض اعوام ڈاٹ کام کے ساتھ جڑے رہیں۔
باخبر رہیں، آگے رہیں۔