ایکسپریس نیوز کی رمضان ٹرانسمیشن ’پیارا رمضان‘ میں ایران کے مبینہ شہید سپریم لیڈر Ali Khamenei کے شاگرد اور خانۂ فرہنگ ایران کراچی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر طالبی نیا نے اہم انکشافات کیے۔
میزبان جویریہ سعود کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طالبی نیا کا کہنا تھا کہ آیت اللّٰہ خامنہ ای سادہ زندگی گزارنے کے عادی تھے اور اپنے اہلخانہ کے ساتھ ایک چھوٹے گھر میں رہتے تھے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ جب انہیں ممکنہ خطرے کے پیش نظر بنکر میں منتقل ہونے کا مشورہ دیا گیا تو انہوں نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اگر پوری قوم کے لیے بھی ایسا ہی محفوظ انتظام کیا جا سکتا ہے تو وہ جانے کو تیار ہیں، ورنہ وہ کہیں نہیں جائیں گے۔
ڈاکٹر طالبی نیا کے مطابق شہید سپریم لیڈر کو پاکستان سے بے پناہ محبت تھی اور وہ ایران کے بعد پاکستان سے خصوصی تعلق اور احساس رکھتے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مغربی میڈیا کی جانب سے سیکیورٹی سے متعلق پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، جبکہ ان کے بقول آیت اللّٰہ خامنہ ای سادہ ماحول میں رہ رہے تھے اور اسی دوران انہیں نشانہ بنایا گیا۔
مزید تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور اہم اپڈیٹس کے لیے ڈیلی فیض اعوام ڈاٹ کام کے ساتھ جڑے رہیں۔
باخبر رہیں، آگے رہیں۔




