یو اے ای میں پاکستانی سفارتخانے کی قونصلر سروسز معطل

متحدہ عرب امارات میں قائم Embassy of Pakistan Abu Dhabi نے خطے کی بدلتی سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر تمام بالمشافہ (ان پرسن) قونصلر سروسز ’تاحکمِ ثانی‘ معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

سفارتخانے کے جاری کردہ سرکلر کے مطابق یہ فیصلہ احتیاطی تدبیر کے طور پر کیا گیا ہے تاکہ پاکستانی کمیونٹی اور سفارتی عملے کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

اہم نکات

  • تمام ان پرسن قونصلر خدمات عارضی طور پر بند
  • فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا
  • یو اے ای حکام کی ایڈوائزری کے مطابق ریموٹ ورک اپنانے اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کی ہدایت

ہنگامی رابطہ نمبرز

سفارتخانے نے ایمرجنسی کی صورت میں درج ذیل نمبرز جاری کیے ہیں:

  • لینڈ لائن: +971 2 4447800
  • موبائل: +971 50 121 0260
  • واٹس ایپ: +971 50 124 8934

سفارتخانے کا کہنا ہے کہ سروسز کی بحالی سے متعلق معلومات سرکاری ذرائع سے بروقت فراہم کی جائیں گی۔ پاکستانی شہریوں کو مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کرنے اور مستند اعلانات سے باخبر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ علاقائی کشیدگی کے باعث خلیجی ممالک میں سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کیے جا رہے ہیں۔