جی ایچ کیو حملہ کیس: 47 اشتہاری ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا

راولپنڈی:
انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 May 2023 Pakistan protests کے دوران General Headquarters (GHQ) Rawalpindi حملہ کیس میں بڑا فیصلہ سناتے ہوئے 47 اشتہاری ملزمان کو 10، 10 سال قید اور 5، 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔

یہ فیصلہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج Amjad Ali Shah نے سنایا۔ عدالت نے سزا یافتہ ملزمان کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

سزا پانے والوں میں اپوزیشن رہنما Omar Ayub KhanShibli FarazMurad SaeedZulfi BukhariZartaj GulAhmad AzharShehbaz GillHammad AzharKanwal ShauzabAhmed Chattha اور Sheikh Rashid Shafique سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔

عدالتی فیصلے کے مطابق تمام 47 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت انہیں سزا سنائی گئی۔ فیصلے میں کہا گیا کہ اگر جرمانہ ادا نہ کیا گیا تو ملزمان کو مزید قید کی سزا بھی بھگتنا ہوگی۔

عدالت کے مطابق جے آئی ٹی رپورٹ میں ان ملزمان کو 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی منصوبہ بندی میں ملوث قرار دیا گیا۔ ملزمان پر جی ایچ کیو گیٹ، حمزہ کیمپ، آرمی میوزیم اور سکستھ روڈ میٹرو اسٹیشن پر حملوں، جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ، پولیس پر حملوں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات ثابت ہوئے۔

فیصلے میں بتایا گیا کہ اس مقدمے میں Imran Khan اور Shah Mahmood Qureshi سمیت مجموعی طور پر 118 ملزمان پر دسمبر 2024 میں فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔

عدالتی کارروائی کے دوران استغاثہ کے 44 گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔ تاہم 118 میں سے 18 ملزمان مسلسل غیر حاضر رہے جبکہ 29 ملزمان مقدمہ درج ہونے کے بعد کبھی عدالت میں پیش ہی نہیں ہوئے۔

عدالت نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کی سیکشن 21 ایل کے تحت 47 اشتہاری ملزمان کا علیحدہ ٹرائل چلایا۔ پراسیکیوشن کی درخواست پر انکوائری کے بعد ملزمان کو جان بوجھ کر مفرور قرار دیا گیا اور اخبار میں اشتہار دے کر انہیں 7 دن کے اندر عدالت میں سرنڈر کرنے کا موقع دیا گیا۔

تاہم عدالتی احکامات کے باوجود کوئی بھی ملزم عدالت میں پیش نہ ہوا جس کے بعد اسٹیٹ کونسل مقرر کر کے ٹرائل مکمل کیا گیا اور عدالت نے تمام ملزمان کو 10 سال قید، جرمانہ اور جائیداد ضبطی کی سزا سنا دی۔

واضح رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار راولپنڈی میں درج کیا گیا تھا۔