لاہور: فیکٹریوں سے لاکھوں روپے لوٹنے والا نوسرباز گینگ گرفتار

صوبائی دارالحکومت Lahore میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فیکٹریوں سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹنے والے نوسرباز گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان جاز کیش کے ذریعے جعلی ادائیگی کا بہانہ بنا کر وارداتیں کرتے تھے۔

پولیس کے مطابق Shahdara Town کے علاقے میں Punjab Police کی چوکی سگیاں نے کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی گینگ کو گرفتار کیا۔

ایس پی سٹی Bilal Ahmed کے مطابق ملزمان مختلف نجی فیکٹریوں سے جوتے خریدتے اور ادائیگی JazzCash کے ذریعے کرنے کا دعویٰ کرتے تھے۔ ملزمان کی جانب سے رقم منتقل ہونے کا پیغام تو موصول ہو جاتا تھا لیکن حقیقت میں رقم منتقل نہیں ہوتی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان مختلف اوقات میں 14 نجی فیکٹریوں میں اس طرح کی وارداتیں کر چکے ہیں اور لاکھوں روپے مالیت کے جوتے لے کر فرار ہو جاتے تھے۔

ایس پی سٹی کے مطابق چند روز قبل ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے بعد چوکی انچارج سگیاں Rizwan Salehri نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے حال ہی میں ایک شہری کے گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل بھی چوری کی تھی۔ ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل اور غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ ضبط الحسنین اور اس کا ساتھی اکرم شامل ہیں جبکہ پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے۔