کراچی: بے روزگاری سے دلبرداشتہ شخص نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی

کراچی:
شہر قائد Karachi کے علاقے طارق روڈ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بے روزگاری سے دلبرداشتہ ایک شخص نے گلے میں پھندا لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ Tariq Road پر لبرٹی سگنل کے قریب ایک رہائشی فلیٹ میں پیش آیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے Chhipa Welfare Association کی ایمبولینس کے ذریعے Jinnah Postgraduate Medical Centre منتقل کر دیا گیا۔

ایس ایچ او Ferozabad Police Station انسپکٹر Adeel Afzal کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 26 سالہ محب اللہ ولد صاحب زادہ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کافی عرصے سے بے روزگار تھا اور معاشی مشکلات کے باعث ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق اسی دلبرداشتگی کے باعث اس نے مبینہ طور پر خود کو پھندا لگا لیا۔

پولیس کے مطابق متوفی اپنے دو رشتے داروں کے ساتھ رہائش پذیر تھا جو واقعے کے وقت کام پر گئے ہوئے تھے جبکہ وہ گھر میں اکیلا تھا۔

ایس ایچ او کے مطابق متوفی کا آبائی تعلق Khyber Pakhtunkhwa سے تھا اور پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔