لاہور:
صوبہ Punjab کی وزیراعلیٰ Maryam Nawaz نے چھوٹی صنعتوں کے فروغ کے لیے ایک بڑا معاشی منصوبہ پیش کر دیا ہے جس کے تحت مختلف اضلاع کو مقامی پیداوار، مہارت اور ضروریات کے مطابق انڈسٹریل ہب بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس مقصد کے لیے وزیراعلیٰ نے Punjab Economic Transformation Committee تشکیل دے دی ہے جو 11 ارکان پر مشتمل ہوگی۔ کمیٹی کی سربراہی سینیئر صوبائی وزیر Marriyum Aurangzeb کریں گی جبکہ سیکرٹری فنانس اس کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے۔
حکومتی اعلامیے کے مطابق کمیٹی ڈسٹرکٹ لیول اکنامک میپنگ کے ذریعے مختلف اضلاع میں معاشی صلاحیت اور صنعتی امکانات کی نشاندہی کرے گی۔ اس کے علاوہ کمیٹی انڈسٹری کلسٹرز کے قیام کے لیے ترجیحی شعبوں کا تعین کرے گی اور قلیل المدتی و طویل المدتی ٹائم لائن بھی مرتب کرے گی۔
کمیٹی نجی شعبے کے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد سیکٹر وائز قابل عمل منصوبہ تیار کرے گی جبکہ اسکل ڈویلپمنٹ پروگرامز کے ذریعے متعلقہ صنعتوں کی ضروریات کے مطابق تربیت یافتہ افرادی قوت تیار کرنے پر بھی توجہ دی جائے گی۔
حکومت کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر تیار ہونے والی ویلیو ایڈڈ مصنوعات کو گلوبل ویلیو چین سے جوڑنے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے تاکہ صوبے میں پائیدار معاشی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔
منصوبے کے تحت مختلف شہروں میں مخصوص صنعتوں کے فروغ کا جائزہ لیا جائے گا، جن میں:
- Sahiwal میں ڈیری مصنوعات
- Lahore میں آئی ٹی سافٹ ویئر، گارمنٹ سٹی، میٹ اور لیدر انڈسٹری
- Faisalabad میں ٹیکنیکل ٹیکسٹائل، فرنیچر سٹی اور ڈیری پراسیسنگ
- Gujranwala میں سرجیکل اور اسپورٹس سامان
- Gujrat میں فین، رائس ایکسپورٹ اور گھریلو اپلائنسز
حکومت کے مطابق اس منصوبے کا مقصد روزگار کے مواقع بڑھانا، برآمدات میں اضافہ کرنا اور مقامی صنعتوں کو عالمی منڈی سے جوڑنا ہے




