پشاور:
صوبہ Khyber Pakhtunkhwa کے ضلع Bannu میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ پولیس، سیکیورٹی فورسز اور مقامی عوام کی بروقت کارروائی سے ناکام بنا دیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ Hovid Police Station کی حدود میں واقع مزنگہ پولیس چوکی پر پیش آیا جہاں تقریباً 30 سے 35 دہشت گردوں نے آدھی رات کے قریب متعدد سمتوں سے بھاری اور خودکار ہتھیاروں کے ساتھ حملہ کیا۔
حکام کے مطابق چوکی Tochi River کے قریب ایک دور افتادہ مقام پر واقع ہے۔ چوکی پر تعینات پولیس اہلکاروں نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں پر شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں حملہ آور پسپا ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر Yasir Afridi کی قیادت میں پولیس لائنز سے اضافی نفری روانہ کی گئی جبکہ قریبی چوکیوں فاتح خیل، سردی خیل اور جانی خیل سے بھی اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہنے والے مقابلے کے بعد دہشت گرد اپنے زخمی ساتھیوں کو موٹر سائیکلوں پر لے کر فرار ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق حملے میں پولیس کا کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ اس دوران مزنگہ کے مقامی افراد بھی گھروں سے نکل آئے اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کے خلاف مزاحمت کی۔
اس موقع پر Sajjad Khan نے پولیس جوانوں کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ چوکی مزنگہ کا کامیاب دفاع پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کا واضح ثبوت ہے۔
دوسری جانب Zulfiqar Hameed نے بھی بنوں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے بہادر اہلکاروں کے لیے خصوصی انعامات اور اسناد کا اعلان کیا ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔





