مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے دوران Israel میں زخمیوں کی تعداد 1900 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ جنوبی لبنان میں حملے کے دوران دو اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
اسرائیلی وزارتِ صحت کے مطابق Iran کے ساتھ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک 1900 سے زائد زخمی افراد کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا جا چکا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 157 زخمی اسپتال لائے گئے۔
حکام کے مطابق اب تک 13 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 112 زخمی اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ریسکیو سروسز کے مطابق ایران کی جانب سے Tel Aviv پر کیے گئے تازہ میزائل حملے میں 6 افراد زخمی ہوئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وسطی اسرائیل میں ایک درجن سے زائد مقامات پر میزائل یا اس کے ٹکڑے گرنے کی اطلاعات ملی ہیں۔
حکام کے مطابق مختلف مقامات پر ہونے والے دھماکوں سے یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر ایرانی بیلسٹک میزائل میں کلسٹر بم وارہیڈ نصب تھا۔
دوسری جانب جنوبی Lebanon میں Hezbollah کے حملے میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں Maher Khattar شامل ہیں جبکہ دوسرے فوجی کا نام بعد میں جاری کیا جائے گا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جنوبی لبنان میں ایک فوجی چوکی کے قریب پیش آیا جو اسرائیلی سرحدی بستی Manara کے سامنے واقع ہے۔
ابتدائی فوجی تحقیقات کے مطابق علاقے میں کارروائی کے دوران ایک پیوما بکتر بند گاڑی کو نکالنے کے لیے فوج نے ایک اور پیوما گاڑی اور دو D9 بکتر بند بلڈوزر بھیجے تھے۔ فوج کے مطابق بلڈوزروں میں سے ایک کو ممکنہ طور پر اینٹی ٹینک میزائل یا مارٹر کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں آگ لگ گئی اور دونوں فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ ایک افسر معمولی زخمی ہوا۔





