کمپنیوں کی حقیقی ملکیت کے ریکارڈ کیلئے ڈیجیٹل رجسٹری متعارف

کراچی:
Securities and Exchange Commission of Pakistan (ایس ای سی پی) نے کمپنیوں کی حقیقی ملکیت کے ریکارڈ کو محفوظ بنانے کے لیے ڈیجیٹل UBO رجسٹری متعارف کرا دی ہے۔

ایس ای سی پی کے مطابق اب کمپنیوں کے اصل مالکان کی معلومات آن لائن Ultimate Beneficial Owners (UBO) رجسٹری میں محفوظ ہوں گی اور تمام رجسٹرڈ کمپنیوں کے لیے اپنے الٹی میٹ بینیفیشل اونرز کی تفصیلات فراہم کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق:

  • نئی کمپنیاں ملکیت سے متعلق معلومات فارم 1 کے ذریعے جمع کرائیں گی۔
  • پہلے سے رجسٹرڈ کمپنیاں اپنی تفصیلات سالانہ فارم 19 کے ذریعے فراہم کریں گی۔

ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ اس ڈیجیٹل UBO رجسٹری کے ذریعے کمپنیوں کی اصل ملکیت کا شفاف ریکارڈ برقرار رکھا جا سکے گا اور کاروباری اداروں کے ممکنہ غیر قانونی استعمال کو روکنے میں مدد ملے گی۔

مزید بتایا گیا کہ کمپنیوں کی حقیقی ملکیت کی معلومات فراہم کرنا اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کے تحت بھی ایک اہم تقاضا ہے، جس سے مالیاتی نظام میں شفافیت اور نگرانی کو مضبوط بنایا جا سکے گا۔