روس کے صدر Vladimir Putin نے امریکی صدر Donald Trump سے ہنگامی ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس میں ایران کے ساتھ جاری جنگ اور خطے کی کشیدہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گفتگو کے دوران روسی صدر نے امریکی صدر کو مشورہ دیا کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کو جلد از جلد ختم کیا جائے تاکہ خطے میں مزید کشیدگی اور عالمی سطح پر توانائی کے بحران سے بچا جا سکے۔
روسی ایوانِ صدر Kremlin کے خارجہ پالیسی کے معاون Yuri Ushakov کے مطابق اس ٹیلیفونک گفتگو میں صدر پیوٹن نے جنگ کے خاتمے کے لیے چند تجاویز بھی پیش کیں۔
رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس گفتگو میں ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے علاوہ یوکرین تنازع، وینزویلا کی صورتحال اور عالمی تیل مارکیٹ میں پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اس سے قبل صدر پیوٹن یہ بیان بھی دے چکے ہیں کہ امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف کارروائیوں نے عالمی توانائی بحران کو جنم دیا ہے جس کے اثرات دنیا بھر کی معیشت پر پڑ سکتے ہیں۔
دریں اثنا روسی صدر نے حال ہی میں ایران کے نئے سپریم لیڈر Mojtaba Khamenei کو مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے۔
اپنے پیغام میں صدر پیوٹن نے کہا کہ موجودہ حالات میں ایران کو مضبوط قیادت کی ضرورت ہے اور انہیں امید ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد کے مشن کو وقار کے ساتھ آگے بڑھاتے ہوئے مشکل حالات میں ایرانی قوم کو متحد رکھیں گے





