اسلام آباد:
مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدہ جنگی صورتحال کے اثرات پاکستان کے موسم پر بھی پڑنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ایران میں حالیہ جنگی حالات کے باعث فضا میں موجود آلودہ ذرات تیز ہواؤں کے ذریعے پاکستان کے مغربی علاقوں تک پہنچ سکتے ہیں۔ ان ہواؤں کے اثرات خصوصاً Khyber Pakhtunkhwa اور Balochistan کے مغربی حصوں میں محسوس کیے جا سکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ایران سے آنے والی ہوائیں فضائی آلودگی میں اضافے کا باعث بن سکتی ہیں، جس سے ان علاقوں میں فضائی معیار متاثر ہونے کا امکان ہے۔
ماہرین کے مطابق اگر جنگی کارروائیوں کے باعث دھواں، گرد و غبار یا دیگر آلودہ ذرات بڑی مقدار میں فضا میں شامل ہوتے ہیں تو وہ سرحد پار ہواؤں کے ذریعے دوسرے ممالک تک بھی پہنچ سکتے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور ضرورت پڑنے پر مزید ہدایات جاری کی جائیں گی





