اسلام آباد:
اسپیکر قومی اسمبلی Sardar Ayaz Sadiq کی ہدایت پر National Assembly of Pakistan کے سیکرٹریٹ میں وسیع پیمانے پر کفایت شعاری اقدامات نافذ کر دیے گئے ہیں۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اقدامات وزیر اعظم Shehbaz Sharif کی کفایت شعاری مہم کے تحت کیے گئے ہیں تاکہ سرکاری اخراجات میں نمایاں کمی لائی جا سکے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کفایت شعاری پالیسی کے تحت 70 فیصد سرکاری گاڑیاں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اراکین قومی اسمبلی کی دو ماہ کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں 25 فیصد کٹوتی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ پارلیمانی وفود کے بیرون ملک دوروں پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے افسران یا وہ افسران جن کی ماہانہ تنخواہ 3 لاکھ روپے یا اس سے زائد ہے، ان کی دو دن کی تنخواہ قومی خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تمام غیر ضروری خریداری فوری طور پر بند کر دی گئی ہے جبکہ صرف روزمرہ کی ناگزیر ضروریات کے لیے محدود خریداری کی اجازت ہوگی۔
کفایت شعاری اقدامات کے تحت قومی اسمبلی اور کمیٹیوں کے اجلاس غروب آفتاب سے پہلے منعقد کیے جائیں گے جبکہ سیکرٹریٹ کا 80 فیصد عملہ گھر سے ورچوئل ڈیوٹی انجام دے گا۔ گھر سے کام کرنے والے ملازمین کو اضافی الاؤنس نہیں دیا جائے گا۔
اسی طرح قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس آن لائن یا ورچوئل طریقے سے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور قومی اسمبلی کے ہفتے میں چار ورکنگ ڈیز ہوں گے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ بجلی کے استعمال میں 70 فیصد کمی لانے کے لیے غیر ضروری لائٹس اور برقی آلات بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ کیفے ٹیریاز کے یوٹیلیٹی بلز میں بھی 70 فیصد بچت کی جائے گی۔
حکام کے مطابق اخراجات میں مزید کمی کے لیے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں پیپر لیس ورکنگ سسٹم اپنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے





