سندھ میں کفایت شعاری اقدامات؛ ورک فرام ہوم اور سرکاری گاڑیوں کے پیٹرول میں کٹوتی کی ہدایات

کراچی:
حکومت سندھ نے سرکاری اخراجات میں کمی کے لیے کفایت شعاری اقدامات پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایات جاری کر دی ہیں جن میں ورک فرام ہوم، سرکاری گاڑیوں کے پیٹرول میں کمی اور نئی خریداریوں پر پابندی شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق Asif Haider Shah کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سندھ کابینہ کے جامع کفایت شعاری اور پیٹرول بچاؤ منصوبے کے تحت مختلف اصلاحات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین پلاننگ، سینیئر ممبر Board of Revenue Sindh، چیئرمین اینٹی کرپشن اور مختلف محکموں کے سیکریٹریز اور کمشنرز نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران چیف سیکریٹری نے ہدایت کی کہ سرکاری گاڑیوں کے پیٹرول کوٹے میں 50 فیصد کٹوتی کی جائے اور تمام غیر ضروری گاڑیوں کو فوری طور پر گراؤنڈ کر دیا جائے۔

اس کے علاوہ صوبے میں چار روزہ ورک ویک نافذ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جس کے تحت جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

چیف سیکریٹری کے مطابق اعلیٰ سرکاری افسران کی دو دن کی تنخواہ رضاکارانہ طور پر قومی خزانے میں جمع کرائی جائے گی جبکہ سرکاری محکموں میں نئی گاڑیوں اور قیمتی اشیاء کی خریداری پر جون 2026 تک مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ سرکاری دفاتر میں 50 فیصد عملے کو ورک فرام ہوم کے تحت کام کرنے کی اجازت دی جائے گی تاکہ اخراجات میں کمی لائی جا سکے۔

مزید برآں سرکاری سطح پر افطار پارٹیوں اور ڈنر پر پابندی عائد کرنے اور سرکاری اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

چیف سیکریٹری سندھ نے تمام محکموں کے سیکریٹریز کو ہدایت کی کہ ان کفایت شعاری اقدامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے تاکہ حکومتی وسائل کے مؤثر استعمال کو ممکن بنایا جا سکے