ژوب:
افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ پاک فوج نے پاک افغان سرحد کے قریب ژوب سیکٹر میں مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی پوزیشنوں کو نشانہ بنایا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق Pakistan Army نے پاک افغان سرحد پر Zhob سیکٹر میں افغان طالبان کی پوسٹ نمبر 2 اور 3 کو نشانہ بنایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی بروقت اور بھرپور کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان اہلکار اپنی پوسٹیں اور اسلحہ چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے طالبان کے زیر قبضہ پوزیشنوں سے روسی ساختہ 73 ملی میٹر HGL‑9 ہیوی گرینیڈ لانچرز بھی قبضے میں لے لیے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائیاں بھارتی پراکسی افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کو پسپا ہونے پر مجبور کر رہی ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آپریشن "غضب للحق” جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز اپنے اہداف کے حصول تک کارروائیاں جاری رکھیں گی





