کراچی:
جرمن اسکول اورنگی ٹاؤن پر قبضے اور غیر قانونی لیز کے معاملے پر Sindh High Court کے آئینی بینچ نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ اور ڈپٹی کمشنر ویسٹ کو طلب کر لیا ہے۔
کیس کی سماعت جسٹس Abdul Mubeen Lakho کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل سعید الزماں ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ عدالت نے 2024 میں ایک کمیٹی بنانے اور جرمن اسکول پر موجود غیر قانونی لیز اور تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔
وکیل کے مطابق عدالت نے اسکول کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے معززین پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دینے کی بھی ہدایت دی تھی، تاہم ان احکامات پر تاحال مکمل عملدرآمد نہیں کیا گیا۔
سماعت کے دوران جسٹس عبدالمبین لاکھو نے سرکاری افسر سے استفسار کیا کہ عدالتی حکم پر عمل کیوں نہیں ہوا۔ اس پر سرکاری افسر نے مزید مہلت دینے کی استدعا کی جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔
جسٹس لاکھو نے ریمارکس دیے کہ بار بار مہلت مانگنے اور عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے سے سرکاری ادارے تباہ ہو رہے ہیں اور اس طرز عمل سے عوام کا عدلیہ پر اعتماد بھی متاثر ہوتا ہے۔
بعد ازاں عدالت نے Asif Haider Shah اور ڈی سی ویسٹ کراچی کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ Orangi Town میں واقع جرمن اسکول پر قبضے کے خلاف یہ درخواست 2017 میں ماسٹر یونس مسیح کی جانب سے دائر کی گئی تھی




