اسلام آباد ہائیکورٹ میں دلچسپ صورتحال؛ جج کے ریمارکس پر کمرہ عدالت میں قہقہے

اسلام آباد:
مقدمات میں اگلی تاریخ مقرر ہونے کے معاملے پر Islamabad High Court میں ایک دلچسپ صورتحال سامنے آئی جس پر کمرہ عدالت میں قہقہے گونج اٹھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک مقدمے کی آئندہ سماعت کی تاریخ سے متعلق معاملہ جسٹس Khadim Hussain Soomro کی عدالت میں زیر سماعت تھا۔ سماعت کے دوران ایک وکیل کیس ختم ہونے پر روسٹرم چھوڑ کر جانے لگے۔

اس موقع پر جسٹس خادم حسین سومرو نے وکیل کو واپس بلا لیا اور مسکراتے ہوئے ریمارکس دیے کہ “وکیل صاحب تاریخ تو لے جائیں، وکیل کو تاریخ مل جائے تو یہ سب سے بڑا ریلیف ہوتا ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ “ہم بلا کر تاریخ دے رہے ہیں اور آپ وہ بھی نہیں لے رہے۔”

جج کے ان دلچسپ ریمارکس پر کمرہ عدالت میں موجود افراد ہنس پڑے اور کچھ دیر کے لیے ماحول خوشگوار ہو گیا