پشاور ہائی کورٹ میں توانائی بچت اقدامات؛ ہفتے میں 4 دن کام کرنے کا فیصلہ

پشاور:
توانائی بچت کے اقدامات کے تحت Peshawar High Court میں ہفتے میں چار دن کام کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

جاری اعلامیے کے مطابق عدالت میں پیر سے جمعرات تک باقاعدہ عدالتی کارروائی ہوگی جبکہ جمعہ اور ہفتہ کو عدالت بند رہے گی۔ یہ نیا انتظامی حکم نامہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ توانائی بچت پالیسی کے تحت ججز کے لیے پیٹرول کے استعمال میں 50 فیصد کمی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق انسٹی ٹیوشن برانچ جمعہ اور ہفتہ کے روز محدود عملے کے ساتھ کھلی رہے گی تاکہ ضروری امور نمٹائے جا سکیں۔

عدالتی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات National Judicial (Policy Making) Committee کی ہدایات اور توانائی بچت پالیسی کے تحت کیے گئے ہیں جبکہ پشاور ہائی کورٹ کے تمام بینچز پر نیا ورکنگ شیڈول فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔