نفرت کا ماحول ختم کرکے عمران خان کو آن بورڈ لیا جائے، اعظم سواتی کا فیصلہ سازوں کو پیغام 

پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما Azam Khan Swati نے ملک کے فیصلہ سازوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ نفرت کے ماحول کو ختم کر کے بانی پی ٹی آئی Imran Khan کو آن بورڈ لیا جائے۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں عوام اور فیصلہ سازوں کے درمیان خلیج بڑھ چکی ہے اور طاقتور حلقوں کو عوام کی مشکلات کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک بڑا لیڈر ہیں اور رہیں گے، ان کے بقول ملک میں بڑی تعداد میں لوگ بانی پی ٹی آئی کے حامی بن چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گالم گلوچ یا صرف نعرے لگانے سے عمران خان کی رہائی ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیصلہ ساز ان کی باتوں کا نوٹس لیں کیونکہ ان کے مطابق ’’فارم 47 کے نقلی قائدین‘‘ نے ملک کی بنیادوں کو نقصان پہنچایا ہے اور وہ ملک کے لیے مؤثر کردار ادا نہیں کر سکتے۔

پی ٹی آئی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے اعظم سواتی نے اپیل کی کہ مختلف وی لاگرز کے بیانات سے متاثر ہو کر جذباتی ردعمل نہ دیں بلکہ عقل و دانش سے کام لیں۔

اس سے قبل Anti-Terrorism Court لاہور میں 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ مقدمات میں اعظم سواتی، Jamshed Iqbal Cheema اور Musarrat Jamshed Cheema کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

اے ٹی سی کے جج ارشد جاوید نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 3 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے پراسیکیوشن سے مقدمات کا ریکارڈ اور وکلاء سے دلائل طلب کر لیے۔