امریکا کے صدر Donald Trump نے دعویٰ کیا ہے کہ آج Iran پر مشرق وسطیٰ کی تاریخ کے طاقتور ترین حملوں میں سے ایک کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ امریکی فوج کے United States Central Command (سینٹکام) نے ایران کے اہم اسٹریٹجک مقام Kharg Island پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے۔ ان کے مطابق بمباری کے دوران جزیرے پر موجود تمام فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا اور تباہ کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی مشرق وسطیٰ کی تاریخ کی طاقتور ترین بمباریوں میں سے ایک تھی۔
واضح رہے کہ Kharg Island خلیج فارس میں واقع ایران کا انتہائی اہم تیل برآمدی مرکز ہے جہاں سے ایران کی تقریباً 90 فیصد خام تیل کی برآمدات ہوتی ہیں۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ موجودہ کارروائی میں تیل کی تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا گیا، تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے Strait of Hormuz میں جہاز رانی کو روکنے کی کوشش کی تو آئندہ کارروائیوں میں تیل کی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی عسکری کشیدگی کے باعث پورے مشرق وسطیٰ میں صورتحال مزید سنگین ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے




