ایران نے ترک بحری جہاز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی

ایران نے کشیدہ علاقائی صورتحال کے باوجود ترکیہ کے ایک تجارتی بحری جہاز کو Strait of Hormuz سے گزرنے کی اجازت دے دی ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق Turkey کے وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ ایرانی حکام کی اجازت کے بعد ترک ملکیت کا ایک جہاز کامیابی کے ساتھ آبنائے ہرمز سے بحفاظت گزر گیا۔

وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق موجودہ کشیدہ صورتحال کے باعث اس وقت بھی آبنائے ہرمز میں ترکیہ کے تقریباً 15 تجارتی جہاز موجود ہیں، جن کی نقل و حرکت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ ان کی واپسی اور حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے تجارتی بیڑے اور عملے کی سلامتی کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ Strait of Hormuz دنیا کی اہم ترین تیل بردار گزرگاہوں میں سے ایک ہے، جہاں سے عالمی سطح پر بڑی مقدار میں خام تیل کی ترسیل ہوتی ہے۔ خطے میں جاری کشیدگی کے باعث حالیہ دنوں میں یہاں جہازوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے