مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان سے مختلف ممالک کے لیے فلائٹ آپریشن بدستور متاثر ہے اور ملک بھر سے مشرق وسطیٰ کی مزید 25 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ✈️
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق Lahore سے Dubai، Abu Dhabi، Sharjah، Bahrain، Kuwait اور Qatar جانے اور آنے والی 14 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔
اسی طرح Sialkot ایئرپورٹ سے 4 پروازیں جبکہ Multan اور Faisalabad سے مجموعی طور پر 7 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق Iran پر United States اور Israel کے حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے، جس کے باعث مشرق وسطیٰ کے بیشتر ممالک کی فضائی حدود مسلسل پندرہویں روز بھی بند ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جمعہ کو بھی پاکستان بھر سے مشرق وسطیٰ جانے والی 72 پروازیں منسوخ کی گئی تھیں جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔





