Iran کے مختلف علاقوں میں Israel کے لیے مبینہ جاسوسی کے الزام میں 20 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی پراسیکیوٹر کے دفتر کی درخواست پر سیکیورٹی اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے ان افراد کو حراست میں لیا۔ گرفتار افراد پر الزام ہے کہ وہ ایران کی فوجی اور سیکیورٹی تنصیبات سے متعلق حساس معلومات اسرائیل تک پہنچا رہے تھے۔
رپورٹس کے مطابق شمال مشرقی ایران کے علاقوں سے 10 افراد کو گرفتار کیا گیا، جہاں حالیہ دنوں میں United States اور اسرائیل کے فضائی حملوں کے باوجود سیکیورٹی صورتحال نسبتاً محفوظ رہی ہے۔ ان افراد پر حساس مقامات اور اہم اقتصادی انفراسٹرکچر کے بارے میں معلومات جمع کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
ایرانی خبر ایجنسی Tasnim News Agency کے مطابق Islamic Revolutionary Guard Corps کے خفیہ ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ جب اسرائیل اور امریکا ایران پر حملوں کی کوشش کرتے ہیں تو اسی وقت مبینہ طور پر جاسوسوں اور کرائے کے عناصر کو بھی فعال کیا جاتا ہے تاکہ ملک کے اندر بدامنی پھیلائی جا سکے۔
ایک اور رپورٹ کے مطابق صوبہ Lorestan میں بھی تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن پر عوام کو اشتعال دلانے اور اہم سرکاری علامات کو نذر آتش کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق ان افراد کے خلاف تحقیقات جاری ہیں اور مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں




