امریکی وزیر نے ایران کے ساتھ جنگ چند ہفتوں میں ختم ہونے کا امکان ظاہر کردیا

United States کے وزیر توانائی Chris Wright نے کہا ہے کہ Iran کے ساتھ جاری جنگ آئندہ چند ہفتوں میں ختم ہونے کا امکان ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کرس رائٹ کا کہنا تھا کہ موجودہ کشیدگی کے باوجود توقع ہے کہ جلد ہی صورتحال میں بہتری آئے گی جس کے بعد عالمی سطح پر تیل کی سپلائی دوبارہ معمول پر آ جائے گی اور توانائی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔

دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ Abbas Araghchi نے جنگ بندی کی درخواست یا فوری مذاکرات کے تاثر کو مسترد کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک Israel اور امریکا کی جانب سے حملے بند نہیں ہوتے، اس وقت تک کسی بھی جنگ بندی یا مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

خبر ایجنسی کے مطابق تین باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ Donald Trump کی انتظامیہ نے مشرق وسطیٰ کے اتحادی ممالک کی جانب سے سفارتی مذاکرات شروع کرنے کی کوششوں کو بھی مسترد کر دیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دونوں جانب سخت مؤقف کے باعث اس تنازع کے فوری خاتمے کی امیدیں کمزور ہو گئی ہیں، تاہم عالمی برادری اب بھی خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے