خارگ آئل ٹرمینل پر حملہ ہوا تو متعلقہ ملک کو نشانہ بنائیں گے، ایران کی وارننگ

Iran نے اپنے اہم تیل برآمدی مرکز Kharg Island پر کسی بھی ممکنہ حملے کی صورت میں سخت ردعمل دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

تہران میں ایرانی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل Abolfazl Shekarchi نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر United States کسی دوسرے ملک کی سرزمین استعمال کرتے ہوئے خارگ جزیرے پر حملہ کرتا ہے تو ایران اس ملک کی تیل اور گیس تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ایران اپنی وارننگز پر عمل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، لہٰذا پڑوسی ممالک کو محتاط رہنا چاہیے اور اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال ہونے سے روکنا چاہیے۔

ایرانی ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر کسی ملک نے امریکا کو حملے کے لیے سہولت فراہم کی تو اس کے توانائی مراکز بھی ایرانی ردعمل کی زد میں آ سکتے ہیں، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر Donald Trump نے حال ہی میں خارگ جزیرے کو ممکنہ ہدف بنانے کا اشارہ دیا تھا۔

واضح رہے کہ خارگ جزیرہ ایران کے ساحل سے تقریباً 15 ناٹیکل میل کے فاصلے پر واقع ہے اور اسے ملک کا سب سے بڑا تیل برآمدی مرکز سمجھا جاتا ہے، جہاں سے تقریباً 90 فیصد خام تیل کی برآمدات کی جاتی ہیں