London سمیت United Kingdom میں ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ Iran سے جاری جنگ اور کشیدگی کے باعث برطانوی معیشت پر سنگین اثرات پڑ سکتے ہیں، جس کے نتیجے میں ایک لاکھ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جاری جنگ کے باعث توانائی کی قیمتوں میں اضافہ اور عالمی غیر یقینی صورتحال برطانیہ کی معیشت پر دباؤ بڑھا رہی ہے، جس سے معاشی بحالی کا عمل متاثر ہو سکتا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں بے روزگاری کی شرح پہلے ہی پانچ سال کی بلند ترین سطح یعنی 5.2 فیصد تک پہنچ چکی ہے، اور اگر جنگ مزید تین ماہ جاری رہی تو یہ بڑھ کر 5.5 فیصد تک جا سکتی ہے۔
ماہرِ اقتصادیات Kames Smith کے مطابق توانائی کی بڑھتی قیمتیں کاروباری اداروں کے اخراجات میں اضافہ کر رہی ہیں، جس کے باعث کمپنیاں ملازمین کو فارغ کرنے یا جبری چھٹیوں پر بھیجنے پر مجبور ہو سکتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ غیر یقینی معاشی حالات کے باعث نئی بھرتیاں رک سکتی ہیں، جس سے روزگار کے مواقع مزید محدود ہونے کا خدشہ ہے۔




