ملک بھر میں ایف آئی اے افسران کی ترقیوں کے احکامات جاری

Rawalpindi میں ڈائریکٹر جنرل Federal Investigation Agency ڈاکٹر Usman Anwar نے ملک بھر میں تعینات اہلکاروں کی ترقیوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے مختلف زونز میں تعینات مجموعی طور پر 102 اہلکاروں کو ترقی دی گئی ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے تحت 27 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹرز، 55 ہیڈ کانسٹیبلز کو اسسٹنٹ سب انسپکٹرز جبکہ 20 یو ڈی سیز کو اسسٹنٹ کے عہدوں پر ترقی دی گئی ہے۔

ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ یہ ترقیاں افسران کی محنت، دیانتداری اور بہترین کارکردگی کا اعتراف ہیں۔ انہوں نے ترقی پانے والے افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوامی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنائیں اور اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں مزید احسن انداز میں انجام دیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ ملک میں منظم جرائم کے خاتمے کے لیے مزید مؤثر اور نتیجہ خیز اقدامات کیے جائیں گے۔

ڈی جی ایف آئی اے نے تمام ترقی پانے والے افسران اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔