Iran نے اپنے اعلیٰ سیکیورٹی عہدیدار Ali Larijani کی ہلاکت کے بعد Israel پر بڑے پیمانے پر میزائل حملے کیے ہیں، جس کے نتیجے میں Tel Aviv میں شدید تباہی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق ’آپریشن وعدہ صادق 4‘ کے تحت حملوں کی 61ویں لہر میں 100 سے زائد فوجی اور سیکیورٹی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ان حملوں میں کلسٹر وارہیڈز والے میزائل بھی استعمال کیے گئے۔
رپورٹس کے مطابق تل ابیب میں متعدد گاڑیاں تباہ ہو گئیں، کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی جبکہ عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملوں میں کم از کم 2 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ مزید نقصانات کی تفصیلات سامنے آ رہی ہیں۔
دوسری جانب ایرانی میڈیا کے مطابق Ali Larijani اور ان کے بیٹے Morteza Larijani حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملے میں مشرقی Tehran میں مارے گئے۔
ماہرین کے مطابق اس حملے کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے اور مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع ایک بڑے تصادم کی شکل اختیار کر سکتا ہے




